٢١

اور کہتے ہیں وہ لوگ جو ہماری ملاقات کے امیدوار نہیں ہیں کہ کیوں نہیں اتارے جاتے ہم پر فرشتے یا ہم خود اپنے رب کو دیکھیں انہوں نے اپنے آپ میں بہت زیادہ تکبر کیا ہے اور وہ بہت بڑی سر کشی کے مرتکب ہوئے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی اور وہ کہیں گے کہ کوئی روک حائل ہوجائے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور ہم آگے بڑھیں گے ان کے ہر عمل کی طرف جو انہوں نے کیا ہوگا اور کردیں گے اسے اڑتا ہوا غبار

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
جنت والے اس روز بہت اچھے ٹھکانوں میں ہوں گے اور ان کے قیلولہ کرنے کی جگہ بھی بہت ہی اچھی ہوگی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور جس دن آسمان بادل کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے نازل کیے جائیں گے فوج در فوج

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اس دن حقیقی بادشاہی صرف رحمن کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر بہت کٹھن ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور جس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا کہے گا : کاش ! میں نے رسول ﷺ کے ساتھ راستہ اختیار کیا ہوتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
ہائے میری شامت ! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
اس نے مجھے گمراہ کر کے ذکر سے برگشتہ کردیا اس کے بعد جبکہ وہ میرے پاس پہنچ گیا تھا اور شیطان تو انسان کو آخر دغا دینے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اور رسول ﷺ نے کہا (یا رسول کہے گا) : اے میرے پروردگار ! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑی ہوئی چیز بنا دیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders