١٧١

اور ان لوگوں کی مثال جنہوں نے کفر کیا ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی چیز کو پکارے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سمجھتی ہو وہ بہرے بھی ہیں گونگے بھی ہیں اندھے بھی ہیں پس وہ عقل سے کام نہیں لیتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٢
اے اہل ایمان ! کھاؤ ان تمام پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم واقعتا اسی کی عبادت کرنے والے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٣
اس نے تو تم پر یہی حرام کیا ہے ُ مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا کسی کا نام پکارا گیا ہو پھر جو کوئی مجبور ہوجائے اور وہ خواہش مند اور حد سے آگے بڑھنے والا نہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٤
یقیناً وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اس کو جو اللہ نے نازل کیا ہے کتاب میں سے اور فروخت کرتے ہیں اسے بہت حقیر سی قیمت پر یہ لوگ نہیں بھر رہے اپنے پیٹوں میں مگر آگ اور اللہ ان سے کلام نہیں کرے گا قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٥
یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے ہدایت دے کر گمراہی خرید لی ہے اور (اللہ کی) مغفرت ہاتھ سے دے کر عذاب خرید لیا ہے تو یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٦
یہ اس لیے کہ اللہ نے تو کتاب نازل کی حق کے ساتھ اور یقیناً جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف ڈالا وہ ضد اور مخالفت میں بہت دور نکل گئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٧
نیکی یہی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق اور مغرب کی طرف پھیر دو بلکہ نیکی تو اس کی ہے جو ایمان لائے اللہ پر یوم آخرت پر فرشتوں پر کتاب پر اور نبیوں پر اور وہ خرچ کرے مال اس کی محبت کے باوجود قرابت داروں یتیموں محتاجوں مسافروں اور مانگنے والوں پر اور گردنوں کے چھڑانے میں اور جو پورا کرنے والے ہیں اپنے عہد کو جب کوئی عہد کرلیں اور خاص طور پر صبر کرنے والے فقر و فاقہ میں تکالیف میں اور جنگ کی حالت میں یہ ہیں وہ لوگ جو سچے ہیں اور یہی حقیقت میں متقیّ ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٨
اے اہل ایمان ! تم پر لازم کردیا گیا ہے مقتولوں کا بدلہ لینا اور غلام غلام کے بدلے اور عورت عورت کے بدلے پھر جس کو معاف کردی جائے کوئی شے اس کے بھائی کی جانب سے تو (اس کی) پیروی کی جائے معروف طریقے پر اور ادائیگی کی جائے خوبصورتی کے ساتھ یہ تمہارے رب کی طرف سے ایک تخفیف اور رحمت ہے تو اس کے بعد بھی جو حد سے تجاوز کرے گا تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٩
اور اے ہوشمندو ! تمہارے لیے قصاص میں زندگی ہے تاکہ تم بچ سکو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨٠
جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آپہنچے اور وہ کچھ مال چھوڑ رہا ہو تو تم پر فرض کردیا گیا ہے والدین اور رشتہ داروں کے حق میں انصاف کے ساتھ وصیتّ کرنا اللہ تعالیٰ کا تقویٰ رکھنے والوں پر یہ حق ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders