٣١

اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم ؑ کے پاس بشارت لے کر آئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ یقیناً اس کے باسی بڑے ظالم ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
ابراہیم ؑ نے کہا کہ اس میں لوط ؑ بھی تو ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خوب معلوم ہے کون کون اس میں ہے ہم ضرور بچا لیں گے اسے بھی اور اس کے گھر والوں کو بھی سوائے اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور جب ہمارے فرستادے لوط ؑ کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے بہت پریشان اور دل تنگ ہوا انہوں نے کہا کہ آپ ؑ خوف نہ کھائیں اور نہ آپ ؑ رنجیدہ ہوں ہم تو نجات دینے والے ہیں آپ ؑ کو بھی اور آپ ؑ کے اہل خانہ کو بھی سوائے آپ ؑ کی بیوی کے وہ ہوگی پیچھے رہ جانے والوں میں سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
ہم نازل کرنے والے ہیں اس بستی والوں پر ایک عذاب آسمان سے بسبب اس فسق و فجور کے جو وہ کر رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
اور ہم نے چھوڑ دی اس (بستی) میں سے ایک واضح نشانی ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور مدین کی طرف بھیجا ہم نے ان کے بھائی شعیب ؑ کو تو اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو اور آخرت کے دن کی امید رکھو اور زمین میں فساد مت مچاتے پھرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
تو انہوں نے اسے جھٹلا دیا چناچہ انہیں آپکڑا زلزلے نے تو وہ رہ گئے اپنے گھروں کے اندر اوندھے گرے ہوئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور عاد اور ثمود (کو بھی ہم نے ہلاک کیا) اور تم پر واضح ہوچکے ہیں ان کے مساکن اور شیطان نے مزین کردیے تھے ان کے لیے ان کے ُ (برے) اعمال اور اس (شیطان) نے روک دیا تھا انہیں سیدھے راستے سے حالانکہ وہ بہت سمجھ بوجھ والے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اور (اسی طرح ہلاک کیا ہم نے) قارون فرعون اور ہامان کو بھی اور ان کے پاس آئے تھے موسیٰ ؑ واضح نشانیاں لے کر تو انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن وہ ہماری پکڑ سے بچ کر نکل جانے والے نہیں تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
چناچہ ہم نے ان میں سے ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں پکڑا تو ان میں وہ بھی تھے جن پر ہم نے زور دار آندھی بھیجی اور ان میں وہ بھی تھے جنہیں چنگھاڑ نے آپکڑا اور ان میں وہ بھی تھے جنہیں ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور وہ بھی تھے جن کو ہم نے غرق کردیا اور اللہ ایسا نہیں تھا کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders