٢١

وہ جسے چاہے گا عذاب دے گا اور جس پر چاہے گا رحم فرمائے گا اور اسی کی طرف تم لوٹا دیے جاؤ گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور تم اسے عاجز نہیں کرسکتے زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہیں ہے اللہ کے مقابلے میں کوئی تمہارا حمایتی اور نہ ہی کوئی مدد گار

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیات کا اور اس کی ملاقات کا یہی لوگ ہیں جو مایوس ہوچکے ہیں میری رحمت سے اور یہی لوگ ہیں جن کے لیے درد ناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
تو کوئی جواب نہیں تھا اس (ابراہیم (ؑ) کی قوم کا سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا : اسے قتل کر دو یا اس کو جلا دو تو اللہ نے اسے نجات دی آگ سے۔ یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور ابراہیم ؑ نے کہا کہ تم لوگوں نے اللہ کے سوا جوُ بت بنا رکھے ہیں یہ تو بس دنیا کی زندگی میں تمہاری آپس کی محبت کی وجہ سے ہے پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے کا انکار کرو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تم سب کا ٹھکانا آگ ہوگی اور (اس دن وہاں) تمہارا کوئی مدد گار نہیں ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
تو لوط ؑ اس (ابراہیم (ؑ) پر ایمان لایا اور ابراہیم ؑ نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کر رہا ہوں۔ یقیناً وہ زبردست ہے کمال حکمت والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور ہم نے اسے اسحاق ؑ (جیسا بیٹا) اور یعقوب ؑ (جیسا پوتا) عطا کیا اور اس کی نسل میں ہم نے رکھ دی نبوت اور کتاب اور ہم نے اسے دنیا میں بھی اس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں بھی وہ یقیناً ہمارے نیک بندوں میں سے ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اور (ہم نے بھیجا) لوط ؑ کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ایسی بےحیائی کا ارتکاب کر رہے ہو جو تم سے پہلے تمام جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
کیا تم آتے ہو مردوں کے پاس (شہوت رانی کے لیے) اور (فطری) راستہ منقطع کرتے ہو اور یہ مذموم فعل تم اپنی مجلسوں کے اندر کرتے ہو تو اس کی قوم کا کوئی جواب اس کے سوا نہیں تھا کہ انہوں نے کہا : تم لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اس نے دعا کی : اے میرے پروردگار ! میری مدد فرما اس مفسد قوم کے خلاف

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders