١١

اور یقیناً اللہ ظاہر کر کے رہے گا سچے اہل ایمان کو بھی اور ظاہر کر کے رہے گا منافقین کو بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور یہ کافر کہتے ہیں اہل ایمان سے کہ تم ہمارے راستے کی پیروی کرو ہم (آخرت میں) تمہاری خطاؤں کا بوجھ اٹھا لیں گے اور وہ نہیں اٹھانے والے ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی۔ یقیناً وہ جھوٹ بول رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
البتہ وہ لازماً اٹھائیں گے اپنے بوجھ بھی اور ان کے ساتھ کچھ دوسرے بوجھ بھی اور ان سے لازماً باز پرس ہوگی قیامت کے دن اس کے بارے میں جو جھوٹ یہ گھڑ رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور ہم نے بھیجا تھا نوح ؑ کو اس کی قوم کی طرف تو وہ رہا ان کے مابین پچاس برس کم ایک ہزار برس تو ان کو آپکڑا طوفان نے اور وہ ظالم تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
تو ہم نے بچالیا اس (نوح (ؑ) کو اور کشتی والوں کو اور اسے بنا دیا ہم نے تمام جہان والوں کے لیے ایک نشانی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور ابراہیم ؑ کو (بھی رسول بنا کر بھیجا) جب اس نے کہا اپنی قوم سے کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس کا تقویٰ اختیار کرو یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
جن کو تم پوج رہے ہو اللہ کو چھوڑ کر یہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا وہ تمہیں رزق دینے کا کچھ اختیار نہیں رکھتے پس تم اللہ ہی کے پاس رزق کے طالب بنو اور اسی کی بندگی کرو اور اسی کا شکر ادا کرو۔ اسی کی طرف تم لوٹا دیے جاؤ گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
اور اگر تم جھٹلا رہے ہو تو (یاد رکھو کہ) تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں اور رسول ﷺ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے سوائے صاف صاف پہنچا دینے کے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ کس طرح اللہ پہلی بار پید ا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا یقیناً یہ اللہ پر بہت آسان ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
ان سے کہیے کہ ذرا گھومو پھرو زمین میں اور دیکھو کس طرح اللہ نے پہلی بار پیدا کیا پھر اللہ ہی اٹھاتا ہے (یا اٹھائے گا) دوسری بار یقیناً اللہ ہر شے پر قادر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders