١١

یاد کرو جبکہ اللہ تمہاری تسکین کے لیے تم پر نیند طاری کر رہا تھا اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا تاکہ اس سے تمہیں پاک کرے اور تاکہ دور کر دے تم سے شیطان کی (ڈالی ہوئی) نجاست کو اور تاکہ تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس سے تمہارے پاؤں جما دے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
یاد کریں جب آپ ﷺ کا رب وحی کر رہا تھا فرشتوں کو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو تم (جاؤ اور) اہل ایمان کو ثابت قدم رکھو میں ابھی ان کافروں کے دلوں میں رعب ڈالے دیتا ہوں پس مارو ان کی گردنوں کے اوپر اور مارو ان کی ایک ایک پور پر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور یہ (سزا ان کی) اس لیے ہے کہ انہوں نے مخالفت کی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اور جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ دشمنی کرے تو اللہ بھی سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
(لو) یہ تو چکھو اور یہ (بھی تمہیں معلوم رہے) کہ کافروں کے لیے جہنم کا عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اے اہل ایمان جب تمہارا مقابلہ ہوجائے کافروں سے میدان جنگ میں تو تم ان سے پیٹھ مت پھیرنا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور جو کوئی بھی ان سے اس دن اپنی پیٹھ پھیرے گا سوائے اس کے کہ وہ کوئی داؤ لگا رہا ہو جنگ کے لیے یا کسی (دوسری) جمعیت سے ملنا ہو تو وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
پس (اے مسلمانو !) تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا اور جب آپ ﷺ نے (ان پر کنکریاں) پھینکی تھیں تو وہ آپ ﷺ نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں تاکہ اللہ اس سے اہل ایمان کے جوہر نکھارے خوب اچھی طرح سے یقیناً اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
یہ تو ہوچکا اور (آئندہ کے لیے بھی سمجھ لو کہ) اللہ کفار کی تمام چالوں کو ناکام بنا دینے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو تمہارے پاس (اللہ کا) فیصلہ آچکا اور اگر اب بھی تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم پھر یہی کرو گے تو ہم بھی یہی کچھ دوبارہ کریں گے اور تمہاری یہ جمعیت تمہارے کسی کام نہیں آسکے گی خواہ کتنی ہی زیادہ ہو اور یہ کہ اللہ اہل ایمان کے ساتھ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اے اہل ایمان ! اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو اور اس سے منہ نہ موڑو جبکہ تم سن رہے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders