٦١

لوگوں نے کہا کہ پھر لاؤ اس کو سب کے سامنے تاکہ وہ گواہی دیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٢
انہوں نے پوچھا : اے ابراہیم ؑ ! کیا ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ سب کچھ تم نے کیا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٣
آپ ؑ نے جواب دیا : بلکہ یہ ان کے اس بڑے نے کیا ہے تم پوچھ دیکھو ان سے اگر یہ بولتے ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٤
اس پر انہوں نے اپنے اندر ہی اندر سوچا اور (خود کلامی کرتے ہوئے) کہنے لگے کہ یقیناً تم خود ہی ظالم ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٥
پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کردیے گئے تم تو جانتے ہو کہ یہ بول نہیں سکتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٦
ابراہیم ؑ نے کہا : تو کیا تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تو تمہیں کچھ نفع دے سکتی ہیں اور نہ ہی تمہارا کچھ نقصان کرسکتی ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٧
تفُ ہے تم پر بھی اور ان پر بھی جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٨
انہوں نے کہا : جلا ڈالو اسے اور مدد کرو اپنے معبودوں کی ! اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٩
ہم نے حکم دیا کہ اے آگ ! ُ تو ٹھنڈی ہوجا اور سلامتی بن جا ابراہیم ؑ پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٠
اور انہوں نے ارادہ کیا اس ؑ کے ساتھ ایک چال چلنے کا لیکن ہم نے انہی کو کردیا خسارا اٹھانے والے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders