٣١

اور ہم نے زمین میں مضبوط پہاڑ جما دیے تاکہ وہ انہیں لے کر (ایک طرف) جھک نہ جائے اور ہم نے اس کے اندر بڑے کشادہ راستے بنائے تاکہ یہ لوگ راہ یاب ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا لیکن یہ لوگ اس (آسمان) کی نشانیوں کو دھیان میں نہیں لاتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور وہی ہے جس نے پیدا کیا رات دن سورج اور چاند کو یہ سب کے سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
اور (اے نبی ﷺ !) آپ سے پہلے ہم نے کسی انسان کے لیے دوام نہیں رکھا تو اگر آپ ﷺ فوت ہوگئے تو یہ لوگ کیا ہمیشہ رہیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم آزماتے رہتے ہیں تم لوگوں کو شر اور خیر کے ذریعے سے اور تم سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا دیے جاؤ گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور (اے نبی ﷺ !) یہ کافر لوگ جب بھی آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں اور وہ خود رحمن کے ذکر سے منکر ہیں کیا یہ ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا ذکر کرتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
انسان بنایا گیا ہے ُ عجلت سے جلد ہی میں تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دوں گا پس تم لوگ مجھ سے جلدی نہ مچاؤ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر آپ ﷺ سچے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
کاش ! ان کافروں کو معلوم ہوتا (اس وقت کے بارے میں) جب وہ آگ کو ہٹا نہ سکیں گے اپنے چہروں سے اور نہ ہی اپنی پیٹھوں سے اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
بلکہ وہ (قیامت) ان پر اچانک آئے گی اور انہیں مبہوت کردے گی تو نہ ان کی استطاعت ہوگی اس (قیامت یا عذاب) کو ٹالنے کی اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت ملے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders