١٠١

یقیناً وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے پہلے ہی بھلائی کا فیصلہ ہوچکا ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٢
وہ اس کی آہٹ تک نہیں سنیں گے اور وہ اپنی دل پسند خواہشوں میں ہمیشہ رہیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٣
وہ بڑی گھبراہٹ انہیں پریشان نہیں کرے گی اور فرشتے ان سے ملاقاتیں کریں گے (یہ کہتے ہوئے کہ) یہ ہے آپ لوگوں کا وہ دن جس کا آپ سے وعدہ کیا گیا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٤
جس دن ہم آسمان کو لپیٹ دیں گے جیسے لپیٹا جاتا ہے کاغذوں کا طومار جیسے ہم نے پہلی مرتبہ ابتدا کی تھی (ویسے ہی) ہم اس کا اعادہ کریں گے یہ وعدہ ہمارے ذمہ ہے۔ ہم یہ ضرور کر کے رہیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٥
اور ہم نے لکھ دیا تھا زبور میں نصیحت کے بعد کہ اس زمین کے وارث ہوں گے ہمارے نیک بندے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٦
یقیناً اس میں ایک بڑی خبر ہے (اللہ کی) بندگی کرنے والوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٧
اور (اے نبی ﷺ !) ہم نے نہیں بھیجا ہے آپ کو مگر تمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٨
(اے نبی ﷺ !) آپ ان کو بتائیے کہ میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے تو کیا تم (اس کی) فرمانبرداری اختیار کرتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٩
پھر اگر یہ لوگ منہ موڑ لیں تو کہہ دیجیے کہ میں نے تو تم سب کو یکساں طور پر خبردار کردیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا دور

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٠
یقیناً وہی جانتا ہے بلند آواز سے کہی گئی بات کو بھی اور اسے بھی جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders