٧١

(اے نبی ﷺ ! ان سے) کہیے کیا ہم پکاریں اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کو جو ہمیں نہ نفع پہنچا سکتی ہیں نہ نقصان اور ہم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹا دیے جائیں اس کے بعد کہ اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہے اس شخص کی مانند جسے شیاطین نے بیابان میں بھٹکا کر حیران و سرگرداں چھوڑ دیاہو ؟ اس کے ساتھی اس کو سیدھے راستے کی طرف پکار رہے ہوں کہ آؤ ہماری طرف ! کہہ دیجیے یقیناً اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور ہمیں تو حکم ہوا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے پروردگار کی فرمانبرداری اختیار کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
اور یہ کہ نماز قائم کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں جمع کردیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
اور وہی ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے ہیں حق کے ساتھ اور جس دن وہ کہے گا ہوجا تو وہ ہوجائے گا اس کا فرمان ہی حق ہے اور اسی کے لیے ہوگی بادشاہی جس دن صور پھونکا جائے گا وہ تمام غیب اور کھلی باتوں کا جاننے والا ہے اور وہ کمال حکمت والا اور ہر شے سے باخبر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
اور یاد کرو جب کہا تھا ابراہیم ؑ نے اپنے باپ آزر سے کیا تم نے ان بتوں کو اپنا خدا بنا رکھا ہے ؟ میری رائے میں تو آپ اور آپ کی قوم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
اور اسی طرح ہم دکھاتے رہے ابراہیم ؑ کو آسمانوں اور زمین کے ملکوت تاکہ وہ پوری طرح یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٦
پس جب رات نے ان ؑ کو (اپنی تاریکی میں) ڈھانپ لیا تو انہوں نے دیکھا ایک (چمکدار) ستارے کو تو کہا یہ میرا رب ہے ! پھر جب وہ غروب ہوگیا تو کہنے لگے کہ میں غروب ہوجانے والوں کو پسند نہیں کرتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٧
پھر جب انہوں نے دیکھا چاند چمکتا ہوا تو کہا یہ ہے میرا ربّ ! پھر جب وہ بھی غائب ہوگیا تو انہوں نے کہا اگر میرے رب نے مجھے ہدایت نہ دی تو میں گمراہوں میں سے ہوجاؤں گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٨
پھر جب دیکھا سورج کو بہت چمکدار تو کہنے لگے ہاں یہ ہے میرا ربّ یہ سب سے بڑا ہے ! پھر جب وہ بھی غائب ہوگیا تو انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! میں اعلان براءت کرتا ہوں ان سب سے جنہیں تم شریک ٹھہرا رہے ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٩
میں نے تو اپنا رخ کرلیا ہے یکسو ہو کر اس ہستی کی طرف جس نے آسمان و زمین کو بنایا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٠
اب (اس پر) آپ ؑ کی قوم آپ ؑ سے بحث کرنے لگی (ابراہیم ؑ نے) کہا کیا تم مجھ سے حجت بازی کر رہے ہو اللہ کے بارے میں جب کہ مجھے تو اس نے ہدایت دی ہے۔ اور مجھے کوئی خوف نہیں ہے ان (ہستیوں) کا جنہیں تم اس کا شریک ٹھہراتے رہے ہو سوائے اس کے کہ میرا رب ہی کوئی بات چاہے میرا رب ہر شے کا علم کے اعتبار سے احاطہ کیے ہوئے ہے تو کیا تم لوگ نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders