٤١

اور قوم عاد میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر ایک ایسی ہوا چھوڑ دی تھی جوہر خیر سے خالی تھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
وہ نہیں چھوڑتی تھی کسی شے کو جس پر وہ آجاتی تھی مگر اس کو چوراچورا کر کے رکھ دیتی تھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
اور اسی طرح ثمود کے معاملے میں بھی (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک خاص وقت تک کے لیے تم فائدہ اٹھا لو (دنیا کی نعمتوں سے)۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
تو انہوں نے سرکشی کی اپنے رب کے حکم سے تو ان کے دیکھتے ہی دیکھتے ایک چنگھاڑ نے انہیں آپکڑا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
تو نہ ان میں کھڑے ہونے کی سکت رہی اور نہ ہی اس قابل رہے کہ بدلہ لیتے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
اور قوم نوح کو بھی اس سے پہلے (ہم نے پکڑا)۔ یقینا وہ بھی بڑے ہی نافرمان لوگ تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
اور آسمان کو ہم نے بنایا اپنے ہاتھوں سے اور ہم (اس کو) توسیع دینے والے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
اور زمین کو ہم نے (فرش کی مانند) بچھا دیا پس ہم کیا ہی خوب بچھانے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
اور ہم نے ہر شے کے جوڑے بنائے ہیں شاید کہ تم نصیحت اخذ کرو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
۔ } تو دوڑو اللہ کی طرف یقینا میں تم لوگوں کے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders