١٦١

(اے نبی ﷺ !) کہیے کہ میرے رب نے تو مجھے ہدایت دے دی ہے سیدھے راستے کی طرف وہ دین ہے سیدھا جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں اور ملت ہے ابراہیم کی جو یکسو تھا (اللہ کی طرف) اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٢
آپ ﷺ کہیے میری نماز میری قربانی میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٣
اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے تو اسی کا حکم ہوا ہے اور سب سے پہلا فرماں بردار میں خود ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٤
کہیے کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب تلاش کروں جبکہ وہی ہر شے کا رب ہے اور نہیں کماتی کوئی جان (کچھ بھی) مگر اسی کے اوپر ہوگا اس کا وبال اور نہیں اٹھائے گی کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسرے کے بوجھ کو پھر اپنے رب ہی کی طرف تم سب کا لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں جتلا دے گا جن چیزوں میں تم اختلاف کرتے رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٥
اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین کا خلیفہ بنایا اور اس نے تم میں سے بعض کے درجوں کو بعض پر بلند کردیا تاکہ تمہیں آزمائے اس میں جو کچھ اس نے تمہیں بخشا ہے یقیناً آپ کا رب سزا دینے میں بھی بہت تیز ہے اور یقیناً وہ غفور اور رحیم بھی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders