١٢١

اور مت کھاؤ اس میں سے جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اور یقیناً یہ (اس کا کھانا) گناہ ہے اور یقیناً یہ شیاطین اپنے ساتھیوں کو وحی کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان کا کہنا مانو گے تو تم بھی مشرک ہوجاؤ گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٢
بھلا جو کوئی تھا مردہ پھر ہم نے اسے زندہ کردیا اور ہم نے اس کے لیے روشنی کردی اب اس کے ساتھ وہ چل رہا ہے لوگوں کے مابین کیا وہ اس شخص کی طرح ہوجائے گا جو اندھیروں میں (بھٹک رہا) ہو اور اس سے وہ نکلنے والا بھی نہ ہو اسی طرح مزین کردیا گیا ہے ان کافروں کے لیے جو کچھ یہ کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٣
اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم کھڑے کیے تاکہ وہ اس میں خوب سازشیں کریں حالانکہ وہ مکر نہیں کرتے مگر اپنی جانوں کے ساتھ لیکن انہیں اس کا شعور نہیں ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٤
اور جب ان کے پاس (قرآن کی) کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ ہمیں بھی وہی چیز نہ دے دی جائے جو اللہ کے (دوسرے) رسولوں کو دی گئی تھی اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنی رسالت کا کام کس سے لے اور کس طرح لے ! عنقریب پہنچے گی ان مجرموں (گنہگاروں) کو بہت ہی ذلت اللہ کے ہاں سے اور سخت عذاب ان کی چال بازیوں کے سبب جو وہ کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٥
تو اللہ جس کسی کو ہدایت سے نوازنا چاہتا ہے اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے سینے کو بالکل تنگ کردیتا ہے گھٹا ہوا (وہ ایسے محسوس کرتا ہے) گویا اسے آسمان میں چڑھنا پڑ رہا ہے اس طرح اللہ ناپاکی مسلط کردیتا ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٦
اور یہ ہے تیرے رب کا سیدھا راستہ۔ ہم نے اپنی آیات خوب تفصیل سے بیان کردی ہیں ان لوگوں کے لیے جو نصیحت حاصل کرنا چاہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٧
ان کے لیے سلامتی والا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہی ان کا مدد گار (دوست) ہے بسبب ان کے (نیک) اعمال کے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٨
اور جس دن وہ جمع کرے گا ان سب کو (اور فرمائے گا) اے جنوں کی جماعت ! واقعتا تم نے تو انسانوں میں سے بہتوں کو ہتھیا لیا اور انسانوں میں سے جو ان کے ساتھی ہوں گے وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! ہم آپس میں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے اور اب ہم اپنی اس مدت کو پہنچ چکے جو تو نے ہمارے لیے مقرر کردی تھی اللہ فرمائے گا اب آگ ہے تمہارا ٹھکانہ تم اس میں ہمیشہ ہمیش رہو گے سوائے اس کے جو اللہ چاہے یقیناً آپ کا رب حکیم اور علیم ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٩
اور اسی طرح ہم ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنا دیتے ہیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٠
اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے پاس نہیں آگئے تھے رسول تم ہی میں سے جو سناتے تھے تمہیں میری آیات اور تمہیں خبردار کرتے تھے تمہارے اس دن کی ملاقات سے۔ وہ کہیں گے کہ ہم گواہ ہیں اپنی جانوں پر اور انہیں دھوکے میں ڈالے رکھا دنیوی زندگی نے اور وہ خود گواہی دیں گے اپنے خلاف کہ وہ یقیناً کفر کی روش پر چلتے رہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders