١١١

اور اگر ہم ان پر فرشتے اتار دیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرتے اور ہم تمام چیزیں لا کر ان کے رو برو جمع کردیتے تب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے مگر یہ کہ اللہ چاہے لیکن ان کی اکثریت جاہلوں پر مشتمل ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٢
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بنا دیے انسانوں اور جنوں میں سے شیاطین وہ ایک دوسرے کو اشاروں کنایوں میں پرفریب باتیں پہنچاتے رہتے ہیں گمراہ کرنے کے لیے اور اگر آپ کا رب چاہتا تو وہ یہ نہ کرسکتے تو چھوڑیے آپ ﷺ ان کو اور ان کی افترا پردازیوں کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٣
اور (ایسا اس لیے ہے) تاکہ مائل ہوجائیں اس کی طرف ان لوگوں کے دل جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور تاکہ وہ اس کو پسند بھی کریں اور پھر وہ اپنے برے اعمال کا جو بھی انبار جمع کرنا چاہتے ہیں جمع کرلیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٤
کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور حکم ڈھونڈوں ؟ اور وہی تو ہے جس نے تمہاری طرف ایک بڑی مفصل کتاب نازل کی ہے اور (اے نبی ﷺ جنہیں ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی وہ جانتے ہیں کہ یہ نازل کی گئی ہے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تو ہرگز نہ ہوجانا شک کرنے والوں میں سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٥
اور آپ ﷺ کے رب کی بات تو سچائی اور عدل پر مبنی ہونے کے اعتبار سے درجہ کمال تک پہنچ چکی ہے اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٦
اور اگر تم پیروی کرو گے زمین میں بسنے والوں کی اکثریت کی تو وہ تمہیں اللہ کے راستے سے لازماً گمراہ کردیں گے یہ نہیں پیروی کر رہے مگر ظن وتخمین کی اور یہ نہیں کچھ کر رہے سوائے اس کے کہ انہوں نے کچھ اندازے مقرر کر رکھے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٧
یقیناً آپ ﷺ کا رب خوب جانتا ہے ان کو جو اس کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ خوب واقف ہے ان سے بھی جو ہدایت کی راہ پر ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٨
پس کھاؤ ان چیزوں میں سے جن پر اللہ کا نام لیا گیا ہے اگر تم اس کی آیات پر ایمان رکھتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٩
اور تمہیں کیا ہے کہ تم نہیں کھاتے وہ چیزیں جن پر اللہ کا نام لیا گیا ہو جب کہ اللہ تفصیل بیان کرچکا ہے تمہارے لیے ان چیزوں کی جو حرام کی گئی ہیں تم پر سوائے اس چیز کے کہ تم مجبور ہوجاؤ اس (کے کھانے) کے لیے اور یقیناً بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے اپنی خواہشات کی بنا پر لوگوں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں۔ یقیناً آپ ﷺ کا رب خوب جانتا ہے ان حد سے تجاوز کرنے والوں کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٠
اور چھوڑ دو (ہر طرح کے) گناہ کو وہ کھلا ہو یا چھپا ہوا یقیناً جو لوگ گناہ کماتے ہیں انہیں جلد ہی بدلہ ملے گا اس کا جو وہ جمع کر رہے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders