١٠١

وہ عدم سے وجود میں لانے والا ہے آسمانوں اور زمین کو اس کے اولاد کیسے ہوسکتی ہے جبکہ اس کی کوئی بیوی نہیں اور اس نے تو ہر شے کو پیدا کیا ہے اور وہ ہرچیز کا علم رکھتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٢
وہ ہے اللہ تمہارا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ ہر شے کا پیدا کرنے والا ہے پس تم اسی کی بندگی کرو اور وہ ہر شے کا کارساز ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٣
اسے نگاہیں نہیں پا سکتیں جبکہ وہ تمہاری نگاہوں کو پا لیتا ہے اور وہ لطیف بھی ہے اور ہرچیز سے باخبر بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٤
) (دیکھو) تمہارے پاس آچکی ہیں بصیرت افروز باتیں تمہارے رب کی طرف سے تو اب جو کوئی بینائی سے کام لے گا تو اپنے ہی بھلے کے لیے اور جو کوئی اندھا بن جائے گا تو اس کا وبال اسی پر ہوگا اور میں تمہارے اوپر کوئی نگران نہیں ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٥
اور اسی طرح ہم اپنی آیات کو گردش دلاتے ہیں تاکہ یہ پکار اٹھیں کہ (اے نبی ﷺ آپ نے سمجھا دیا اور تاکہ ہم واضح کردیں اس کو ہر طرح سے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں (یا جو علم حاصل کرنا چاہتے ہیں)۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٦
آپ ﷺ پیروی کیے جائیں اس کی جو وحی کیا جا رہا ہے آپ ﷺ پر آپ ﷺ کے رب کی طرف سے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور ان مشرکوں سے کنارہ کشی کر لیجیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٧
اور اگر اللہ چاہتا تو یہ شرک نہ کرتے۔ اور (اے نبی ﷺ ہم نے آپ کو ان پر نگران نہیں بنایا ہے اور نہ ہی آپ ﷺ ان کے ضامن ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٨
اور مت گالیاں دو (یا مت برا بھلا کہو) ان کو جنہیں یہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا تو وہ اللہ کو گالیاں دینے لگیں گے زیادتی کرتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے اسی طرح ہم نے ہر قوم کے لیے اس کے عمل کو مزین کردیا ہے پھر اپنے رب ہی کی طرف ان سب کو لوٹنا ہے تو وہ ان کو جتلا دے گا جو کچھ وہ کرتے رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٩
اور وہ اللہ کی قسمیں کھا رہے ہیں شدو مد کے ساتھ کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ لازماً ایمان لے آئیں گے کہہ دیجیے کہ نشانیاں تو سب اللہ کے اختیار میں ہیں اور (اے مسلمانو !) تمہیں کیا معلوم کہ جب وہ نشانی آجائے گی تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٠
اور ہم ان کے دلوں اور ان کی نگاہوں کو الٹ دیں گے جس طرح وہ ایمان نہیں لائے تھے پہلی مرتبہ اور ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ اپنی سر کشی کے اندر بھٹکتے رہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders