٥١

تو (اے قریش ِمکہ) ہم نے تم جیسے بہت سے لوگوں کو ہلاک کیا ہے تو کوئی ہے اس سے سبق حاصل کرنے والا ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
اور وہ تمام اعمال جو ان لوگوں نے کیے ہیں وہ صحیفوں میں محفوظ ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
اور ہر ایک چھوٹی اور بڑی چیز لکھی ہوئی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
یقینا متقین باغات اور نہروں (کے ماحول) میں ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
بہت اعلیٰ راستی کے مقام میں اس بادشاہ کے پاس جو اقتدارِ مطلق کا مالک ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders