٦١

اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی ہے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن بنا دیا ہے دیکھنے کے لیے۔ یقینا اللہ تو اپنے بندوں پر بہت فضل والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٢
وہ ہے اللہ تمہارا رب جو ہرچیز کا خالق ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو کہاں سے تم پھرائے جا رہے ہو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٣
اسی طرح وہ لوگ بھی الٹے پھرائے گئے تھے جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٤
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے بنا دیا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت اور تمہاری صورت گری کی تو کیا ہی عمدہ تمہاری صورتیں بنائیں اور تمہیں رزق بہم پہنچایا پاکیزہ چیزوں سے۔ تو بہت بابرکت ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٥
وہ زندہ وجاوید ہستی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس اسی کو پکارو ! اس کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے کل ُ حمد اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٦
(اے نبی ﷺ !) آپ کہہ دیجیے : مجھے تو روک دیا گیا ہے کہ میں بندگی کروں ان کی جن کو تم پکار رہے ہو اللہ کے سوا جبکہ میرے پاس آچکی ہیں واضح تعلیمات میرے رب کی طرف سے اور مجھے تو حکم ہوا ہے کہ میں سرتسلیم خم کر دوں تمام جہانوں کے پروردگار کے سامنے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٧
وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پہلے مٹی سے پھر نطفے سے پھر علقہ سے پھر وہ تمہیں نکال لیتا ہے ایک بچے کی حیثیت سے پھر (تمہیں پروان چڑھاتا ہے) تاکہ تم پہنچ جائو اپنی جوانی کو پھر (تمہیں مزید عمر دیتا ہے) تاکہ تم ہو جائو بوڑھے اور تم میں سے بعض وہ بھی ہیں جنہیں اس سے پہلے ہی وفات دے دی جاتی ہے اور (بعض کو مہلت دیتا ہے) تاکہ تم ایک وقت معین ّکو پہنچ جائو اور (یہ اس لیے ہے) تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٨
وہی ہے جو زندہ رکھتا ہے اور موت وارد کرتا ہے۔ چناچہ (اُس کے امر کی شان تو یہ ہے کہ) جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو کہتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٩
کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں کے حال پر جو اللہ کی آیات کے بارے میں جھگڑتے ہیں ! وہ کہاں سے پھرائے جا رہے ہیں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٠
وہ لوگ کہ جنہوں نے جھٹلایا کتاب کو اور ان چیزوں کو جن کے ساتھ ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کو تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders