٥١

ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی ہوا کرتا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے تو کیا ہمیں (زندہ کر کے) بدلہ دیا جائے گا ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
(کوئی کہنے والا) کہے گا کہ کیا اب تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہو گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
تو وہ جھانکے گا اور اسے دیکھے گا دوزخ کے عین درمیان میں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
وہ پکار اٹھے گا : اللہ کی قسم تم تو قریب تھے کہ مجھے بھی برباد کردیتے !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
اور اگر میرے رب کی نعمت مجھ پر نہ ہوتی تو میں بھی لازماً پکڑے گئے لوگوں میں سے ہوتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
تو کیا اب ہمیں مرنا تو نہیں !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
سوائے ہماری اس پہلی موت کے اور اب ہمیں کوئی عذاب بھی نہیں دیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
یقینا یہی بہت بڑی کامیابی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders