٢١

(اُس وقت انہیں کہا جائے گا : ہاں) یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
(پھر حکم دیا جائے گا) جمع کرو ان سب ظالموں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو بھی جن کی یہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اللہ کے سوا پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھائو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور انہیں ذرا روکو ! ابھی ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
یہ تمہیں کیا ہوگیا ہے تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کر رہے ہو ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
بلکہ آج تو یہ بہت فرمانبردار بنے ہوئے ہیں !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھنے لگیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
کہیں گے کہ تم ہی تو آیا کرتے تھے ہمارے پاس بڑے دبدبے کے ساتھ !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
وہ کہیں گے (کہ نہیں !) بلکہ تم لوگ خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اور ہمیں تم پر کوئی اختیار تو تھا نہیں بلکہ تم خود ہی حد سے بڑھ جانے والے لوگ تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders