٧١

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے ان کے لیے چوپائے پیدا کردیے جن کے اب یہ مالک بنے پھرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
اور ہم نے ان (مویشیوں) کو ان کا مطیع کردیا ہے تو ان میں سے بعض پر وہ سوار ہوتے ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
اور ان کے لیے ان میں بہت سی منفعتیں اور پینے کی جگہیں ہیں۔ تو کیا یہ لوگ شکر نہیں کرتے !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
اور انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود گھڑ لیے ہیں شاید کہ ان کی مدد کی جائے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
وہ ہرگز کوئی استطاعت نہیں رکھتے ان کی مدد کی ل کہ یہ تو خود ہوں گے ان کے پکڑے ہوئے قیدی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٦
تو (اے نبی ﷺ !) ان کی بات آپ کو رنجیدہ نہ کرے۔ ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ چھپا رہے ہیں اور جو کچھ ظاہر کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٧
تو کیا انسان نے دیکھا نہیں کہ ہم نے اسے بنایا ہے ایک قطرہ سے تو اب یہ بن گیا ہے کھلا جھگڑنے والا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٨
اور یہ ہمارے بارے میں تو مثالیں بیان کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول گیا ہے ! کہتا ہے کہ کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جبکہ وہ بالکل بوسیدہ ہوچکی ہوں گی ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٩
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ ان کو وہی زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور وہ ہر مخلوق کا مکمل علم رکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٠
جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کردی تو تم اس سے آگ سلگاتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders