آیات
3
وحی کی جگہ
مکہ
پہلی آیت کے لفظ العَصْر
کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔
اگرچہ مجاہد ، قتادہ اور مقاتل نے اسے مدنی کہا ہے ، لیکن مفسرین کی عظیم اکثریت اسے مکّی قرار دیتی ہے۔ اور اس کا مضمون یہ شہادت دیتا ہے کہ یہ مکّہ کے بھی ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہو گی۔ جب اسلام کی تعلیم کو مختصر اور انتہائی دلنشین فقروں میں بیان کیا جاتا تھا، تا کہ سُننے والے ایک دفعہ اُن کو سُن کر بھُولنا بھی چاہیں تو نہ بھول سکیں۔ اور وہ آپ سے آپ لوگوں کی زبانوں پر چڑھ جائیں۔